ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: عالمی یوم ِ آبادی تقریری مقابلےمیں انجمن ڈگری کالج کے طلبا  اول، دوم اور سوم انعام کے حق دار

بھٹکل: عالمی یوم ِ آبادی تقریری مقابلےمیں انجمن ڈگری کالج کے طلبا  اول، دوم اور سوم انعام کے حق دار

Mon, 25 Jul 2022 19:07:20    S.O. News Service

بھٹکل:25؍ جولائی(ایس اؤ نیوز)عالمی یوم آبادی کی مناسبت سےبھٹکل تعلقہ صحت عامہ محکمہ کی جانب سے   22جولائی 2022کو منعقدہ تقریری مقابلے میں انجمن ڈگری کالج فور ویمن بھٹکل اور انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے طلبا و طالبات نے اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرتےہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انجمن ڈگری کالج فورویمن بھٹکل کی طالبہ بھویا کے کُراڑے نے اول اور میموالنساء نے سوم مقام حاصل کیا ہے تو انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے متعلم شرئیس نایک نے دوسرے مقام کے حق دار بنے ہیں۔ تعلقہ اسپتال بھٹکل میں 25جولائی کو منعقدہ انعامی تقریب میں تقریر ی مقابلے میں جیت حاصل کرنےو الے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت وغیرہ موجود تھے۔ انجمن انتظامیہ، دونوں  کالج کے پرنسپال حضرات ، اساتذہ وغیرہ نے طلبا و طالبات کو مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: